سانحہ فیصل آباد ،جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثناللہ اور عابد شیر علی کو بے گناہ قرار دیدیا ،الیاس طوطی ، عمران اور چھینی اعوان ملزم نامزد ،جے آئی ٹی کا چالان کل عدالت میں پیش کیا جائیگا

اتوار 25 جنوری 2015 17:51

سانحہ فیصل آباد ،جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے رانا ثناللہ اور عابد شیر ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء ) فیصل آباد میں سانحہ ناولٹی پل کی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے سابق وزیر قانون رانا ثناللہ اور وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کو بے گناہ قرار دیدیا جبکہ الیاس طوطی ، عمران اور چھینی اعوان کو ملزم نامزد کر دیا۔آٹھ دسمبر کو ناولٹی پل پر تحریک انصاف کا کارکن حق نواز فائرنگ سے قتل ہوگیا تھا جس کی ایف آئی آر حق نواز کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ سمن آباد میں درج کروائی گئی ۔

نامزد ملزمان میں سابق وزیر قانون رانا ثنا للہ ،وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر، رکن اسمبلی طاہر جمیل ، ڈی سی او فیصل آباد نورالامین مینگل سمیت ڈھائی سو افراد شامل تھے۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کی تفتیش کے لئے پانچ رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل دی گئی تھی، جس کی تفتیش کے مطابق رانا ثنا للہ ،عابد شیر علی، طاہر جمیل اور نور الامین مینگل کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ الیاس عرف طوطی ، عمران ، اور چھینی اعوان کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مقدمے میں انداج کروایا گیا تھا کہ رانا ثنا للہ اور دیگر لیگی رہنما واقعہ کے وقت اپنے ڈیرئے پر موجود تھے، جبکہ موبائل فون ڈیٹا اور لوکیشن کے مطابق رانا ثناللہ کی اس وقت موجودگی سرکٹ ہاؤس میں پائی گئی اور ایف آئی آر میں نامزد دیگر ملزمان کی وہاں موجودگی نہیں پائی گئی۔جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کا چلان آج پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا، ۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اس جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو پہلے ہی مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :