اسفن یار بھنڈارا نے نارووال کی اقلیتی برادری کے نادار اور معذورافراد کے لئے وہیل چئیرز اور دیگر تحائف ارسال کئے

اتوار 25 جنوری 2015 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا نے نارووال کی اقلیتی برادری کے نادار اور معذورافراد کے لئے وہیل چئیرز اور دیگر تحائف ارسال کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسفن یار بھنڈارا نے ضلع نارووال کی تحصیل ظفروال میں مقیم اقلیتی برادری کے غریب اور معذورافراد کے لئے وہیل چئیرزاور دیگر تحائف ارسال کئے۔ یہ سامان مستحقین تک پہنچانے کے لئے اسفن یار بھنڈارا کے نمائندہ انیل اجمل بھیل کوروانہ کیا گیا۔اس موقع پر اسفن یار بھنڈارا کا کہنا تھا کہ معذورافراد ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں اور ان کا احساس محرومی دور کرنے کے لئے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرنے میں مدد کرنا ہمارا فرض ہے۔