قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے متحد ہوچکی ہے،بیگم شاہدہ قدیر

حکومت دہشت گردی کیساتھ معاشی و اقتصادی مسائل پر بھی مکمل طورپرقابو پانے میں کامیاب ہوگی،مسلم لیگی رہنما

اتوار 25 جنوری 2015 17:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئر رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ حکومت دہشت گردی کے ساتھ ساتھ معاشی و اقتصادی مسائل بھی مکمل طور پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی اور حکومت نے وطن عزیز کو معاشی واقتصادی بحرانوں سے نکالنے کا عہد کررکھا ہے،پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزررہاہے،دہشت گردوں کا ناپاک وجود ختم کرکے ہی پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنایاجاسکتا ہے-انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے،ملک کی بقاء ،استحکام،ترقی، خوشحالی اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دہشت گردی کاخاتمہ ناگزیر ہے-اپنے بیان میں بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مراحل میں سے گزررہی ہے اور اس موقع پر حکومت اور افواج پاکستان کو تمام سیاسی جماعتوں اور عوام کی مکمل حمایت ویک جہتی کی ضرورت ہے مگر عمران خان انتشار پیدا کرکے اس جنگ کو مزید مشکل بنانے میں مصروف ہیں،عمران خان کو ملک او رعوام سے کوئی ہمدردی نہیں بلکہ وہ ہر جائز و ناجائز طریقے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ قومی مفادات کے خلاف ایک مرتبہ پھر احتجاج کے راستے پر گامزن ہوچکے ہیں اورتحریک انصاف کے جھوٹوں کے پلندے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے-

متعلقہ عنوان :