چیچہ وطنی، توہین آمیز خاکو ں کی اشاعت کیخلاف جماعت الدعوة کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی

اتوار 25 جنوری 2015 17:54

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) توہین آمیز خاکو ں کی دوبارہ اشاعت کیخلاف جماعت الدعوة کے زیر اہتمام چیچہ وطنی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی، لکڑ منڈی سے پریس کلب تک نکالی گئی ریلی کی قیادت جماعت الدعوة کے مقامی عہدیداران اور رہنماوٴں نے کی ،مظاہرین نے جو پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے ان پر حکومت فرانس کیخلاف نعرے درج تھے، شرکا نے شہر کی اہم شاہراہوں مارچ کرتے ہوئے گستاخانہ خاکے شائع کرنیوالے جریدے کی فوری بندش اور مسلمانوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت الدعوة کے مقامی رہنماوٴں نے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کرکے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کئے گئے۔