صوابی،موضع باچائی میں نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

اتوار 25 جنوری 2015 17:54

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) موضع باچائی ضلع صوابی میں نامعلوم ملزمان نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

(جاری ہے)

ابرار علی سکنہ باچائی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد خان گل کو آڑخ ترکئی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی کالو خان پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آ ر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#