جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 21ویں ترمیم کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس 2فروری کو طلب کرلیا

اتوار 25 جنوری 2015 17:56

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 21ویں ترمیم کے حوالے سے پارٹی کی مرکزی شوریٰ کا اجلاس 2فروری کو طلب کرلیا، جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی شوریٰ کا ایک اہم اجلاس 2فروری کو صبح 11بجے 22منسٹر کالونی اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے، اجلاس میں 21ویں ترمیم پر تحفظات اور احتجاج ، وفاق المدارس اور دیگر مذہبی جماعتوں سے رابطوں ،لاہور کے سیمینار سمیت وزارت خارجہ کی جانب سے رابطوں پر غور اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :