پی ایف سی ایو ارڈ کے تحت طے شد ہ فار مو لے کے مطابق اضافی گرانٹ اور ستمبر تا دسمبر 2014کی سہ ما ہی کا پراپرٹی ٹیکس جا ری کیا جا ئے،سجن یونین

اتوار 25 جنوری 2015 17:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ PFCایو ارڈ کا 2010سے اعلا ن نہ ہو نے کے با عث بلدیا تی اداروں کی اضا فی OZTگرانٹ اور ستمبر تا دسمبر 2014کی سہ ما ہی کا پراپرٹی ٹیکس جا ری نہ ہو نے سے بلدیا تی ادا رے ما لی بحران کا شکا ر ہو گئے ہیں ، ریٹائر ملازمین اور وفات یا فتہ ملازمین کے لواحقین اپنے قانو نی واجبا ت پر وانڈنٹ فنڈ ، گروپ انشو رنس ، پنشن کمیو ٹیشن ، فنا نشیل اسٹنٹس ، لیو انکیشمنٹ سے محر و م ہے جبکہ بلدیہ جنو بی کراچی کے ملازمین ، 3ما ہ کی تنخواہوں ، فائر فائیٹرز ،4ماہ کے فائر رسک الاوٴنس ، پنشنر ز تین سے چار ماہ کی پنشن کی ادائیگی سے محر وم ہیں ، ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نما ئندوں کو بریفنگ کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بلدیا تی ملازمین کو قانو ن کے تحت حا صل مراعات اور سہو لتو ں سے محرو م رکھاجا رہا ہے OZTگرانٹ میں اضا فے کی سمر ی تا حا ل وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلٰی سندھ کی منظور ی کی تا بع زیر التواء پڑی ہو ئی ہے جبکہ پراپرٹی ٹیکس کا شیئر بھی التواء کا شکا ر ہے انہو ں نے اعلا ن کیا کہ OZTگرانٹ میں اضافے اور پراپرٹی ٹیکس کے شیئر کے عدم اجراء کے خلا ف 27جنو ری کو ریگل چو ک سے کراچی پریس کلب تک براستہ سندھ ہائی کورٹ احتجاجی ما رچ ہو گا ۔

(جاری ہے)

جبکہ 29جنوری کو سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس عزیز الرحمٰن پر مشتمل ڈویثرن بینچ کے روبرو سجن یونین (سی بی اے) کی جانب سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی کے خلاف دائر آئینی پٹیشن کی سماعت ہوگی ۔جس میں حکومت سندھ کے محکمہ فنانس کے ایم سی و ڈی ایم سیز انتظامیہ سے جواب طلبی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :