حق پرست نمائندے عوام کو صحت ،تعلیم،کھیل کود کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بھی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ،حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم

اتوار 25 جنوری 2015 17:57

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے کہا ہے کہ حق پرست نمائندے قائد تحریک کی ہدایت پر عوام کو صحت ،تعلیم،کھیل کود کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے بھی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی سجاد احمد میمن اور میونسپل کمشنر اشفاق احمد ملاح کے ہمراہ اورنگی زون کے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے موقع پر موجود تمام اداروں کے ذمہ داران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ عوامی شکایات کے اذالہ کیلئے تمام ادارے مشترکہ حکمت عملی سے فرائض کی انجام دیہی کیلئے لائحہ عمل طے کریں خصوصاً فراہمی آب کی صورتحال کو جلد سے جلد بہتر بناکر پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے جبکہ کراچی الیکٹرک کے ذمہ داران کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ لوڈشیڈنگ طے شدہ شیڈول کے مطابق کی جائے اووربلنگ کا خاتمہ کیا جائے جبکہ ایڈمنسٹریٹر نے حق پرست رکن اسمبلی کو یقین دلایا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے صفائی ستھرائی اور کچرے کی منتقلی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کے اسپرے کا کام بھی تسلسل سے جاری رکھا جارہا ہے جبکہ موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کیلئے عملے کو شفٹوں میں تقسیم کرکے صفائی ستھرائی کاکام دن رات جاری رکھا جائے اس موقع پر ان کے ہمراہ بلدیاتی افسران بھی موجودتھے ۔