حکومت کا سابق صدراور وزیراعظم سے سرکاری سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ،ہزاروں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی واپسی سے ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،وزارت داخلہ
اتوار 25 جنوری 2015 18:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) حکومت نے ملک میں تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے سابق حکومتی شخصیات بشمول سابق صدر وزیراعظم سے فراہم کی جانے والی سرکاری سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔
(جاری ہے)
ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی واپسی سے ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے تعلیمی ادارون کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی مطلوبہ تعداد موجود نہ ہونے اور پولیس کی جانب سے نفری فراہم کرنے سے معذرت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ سابق حکومتی شخصیات جن میں سابق صدور اور وزیراعظم شامل ہیں کو فراہم کی جانے والی سرکاری سیکیورٹی واپس لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ہزاروں کی تعداد میں پولیس اور ایف سی اہلکار سابق اہم حکومتی شخصیات کی سیکیورٹی پر مامور ہیں جبکہ ان کو تنخواہیں سرکار ادا کر رہی ہیں سابق حکومتی شخصیات کو سرکاری سیکیورٹی فراہم کرنے کا قانون سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو دور میں شروع کیا گیا تھا جسے موجودہ حکومت نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
-
موٹر ویز پر کسی صورت اوور لوڈ ٹرکوں کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ان پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ موٹر ویز سے بھی اتار دیا جائے گا،علیم خان
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.