خدائی خدمات گار فخر افغان باچا خان کا مجسمہ غائب کر دیا گیا

اتوار 25 جنوری 2015 18:24

خدائی خدمات گار فخر افغان باچا خان کا مجسمہ غائب کر دیا گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء)باچا خان چوک میں پیتل کے بنے ہو ئے خدائی خدمات گار فخر افغان باچا خان کا مجسمہ غائب کر دیا گیا ہے ۔ اس سے قبل ہشتنگری فلائی اوور کے کروڑوں روپے مالیت لوہا بھی غائب کر دیا گیا تھا ۔ جبکہ اب حیات ٹیچنگ ہسپتال کے قریب ختم کئے جانے والے فلائی اوور کا لوہا بھی غائب کرنے کی کو شش شروع کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

1992میں چرگانو چوک کا نام تبدیل کر کے باچا خان چوک رکھ دیا گیا تھا ۔ اور باچا خان چوک میں بابائے امن باچا خان کا پیتل سے بنا ہو ا مجسمہ نصب کردیا گیا ۔ 1992فخر افغان باچا خان کے پیتل سے بنے ہو ئے مجسمہ کی مالیت پانچ لاکھ روپے سے زائد تھی تاہم مفتی محمود فلائی اوور کے تعمیر کے حوالے سے باچا خان چوک کو مسمار کر دیا گیا ۔ باچا خان چوک کے مسمار کرنے کے بعد پیتل سے بنے ہو ئے مجسمہ کو بھی غائب کردیاگیا ہے ۔ اور اس کے بارے میں کسی کو بھی معلومات حاصل نہیں کہ پیتل سے بنا ہوا مجسمہ کہاں پر ہے۔