صوبائی محکموں کامختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والوں افراد کو5لاکھ روپے فی کس کے بجائے20,20 لاکھ روپے تک ادائیگی پر تحفظات کا اظہار

اتوار 25 جنوری 2015 18:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء)صوبائی محکموں کی جانب سے مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والوں افراد کو بیس بیس لاکھ روپے تک ادائیگی پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا ہے محکموں کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے پالیسی کے تحت پانچ پانچ لاکھ روپے ادا کئے جاتے ہیں صوبائی حکومت کی جانب سے گھنٹہ گھر میں ہونے والے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تین افراد کو بیس بیس لاکھ روپے تک دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی محکموں کی جانب سے اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے ۔ اور موقف اختیار کیا ہے کہ صوبائی حکومت کی پالیسی کے مطابق انہیں پانچ پانچ لاکھ روپے دیئے جانے چاہیے ۔ اور پالیسی کے تحت اگر ادائیگی نہیں کی گئی تو دیگر واقعات میں شہید یا جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین بھی معاوضہ جات کی ادائیگی طلب کر سکتے ہیں ۔ اور گھنٹہ گھر میں ہونے والے واقعہ میں تین افراد کے جاں بحق ہونے کے باوجود تجاوزات تاحال برقرار ہے ۔