صدر اوبامہ کا دورہ بھارت ، وائٹ ہاؤس کی جانب سے ”جے ہند“ کا ٹوئیٹ

اتوار 25 جنوری 2015 18:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورہ بھارت کے موقع پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے ”جے ہند“ کا ٹوئیٹ سامنے آیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب راشٹرا پتی بھون صدر باراک اوبامہ کی آمد کے موقع پر ان کے استقبال کا منتظر تھا تو اس موقع پر امریکی قومی سلامتی کونسل کی جانب سے اتوار کو ایک ٹوئیٹ سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ صدر اوبامہ دوبارہ بھارت میں جارہے ہیں جہاں وہ یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کریں گے اور ان کا دورہ امریکہ بھارت شراکت داری میں نئے باب کا آغاز ہے۔ قومی سلامتی کی مشیر سوسان رائس جو اوبامہ کے ہمراہ ہیں نے بھی ایک ٹوئیٹ جاری کیا جس میں انہوں نے جے ہند لکھا۔

متعلقہ عنوان :