آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مکمل عدم تعاون کمیٹی کیلئے درد سر بن کر رہ گیا ، کمیٹی کے تمام امور عملی طور پر منجمد ،چیئرمین کمیٹی خورشید شاہ کا معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

اتوار 25 جنوری 2015 18:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25جنوری۔2015ء) آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کی طرف سے قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے مکمل عدم تعاون کمیٹی کیلئے درد سر بن کر رہ گیا ہے اور عملی طور پر کمیٹی کے تمام امور منجمد ہوگئے ہیں جس پر کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے یہ معاملہ سپیکر کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی طرف سے آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ پی اے ای سی کا بائیکاٹ ختم کردیں اور اجلاس میں شریک ہوں لیکن انہوں نے ان احکامات پر کوئی توجہ نہیں دی۔

اگرچہ انہوں نے عملے کو بھیجنا شروع کردیا ہے تاہم نہ تو وہ خود اجلاس میں آتے ہیں اور نہ ہی پی اے ی سی کی طرف سے کئے گئے کسی قسم کے سوالات کے جواب دیتے ہیں جس سے یہ معاملہ گھمبیر ہوکر رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کے ارکان کے اصرار پر چیئرمین سید خورشید شاہ نے ایک بار پھر سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کرکے یہ معاملہ ان کے علم میں لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :