پاکستان اور چین کا دفاعی شعبے ، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق، پاکستان اور چین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ،دہشت گردی کیخلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ، چین،دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعاون ضروری ہے ،دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ،آرمی چیف
اتوار 25 جنوری 2015 21:49
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) پاکستان اور چین نے دفاعی شعبے ، انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے جبکہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان سٹریٹجک تعاون ضروری ہے ،دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف کو پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد سربراہ پاک فوج نے اپنے منصب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ طویل مدتی دفاعی تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں سربراہان نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ٹریننگ کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.