مصر میں دو ہزار گیارہ کے انقلاب کی چوتھی سالگرہ پر ہزاروں افراد کا مظاہرہ ،جھڑپوں میں گیارہ افراد ہلاک ،سینکڑوں زخمی

اتوار 25 جنوری 2015 21:52

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) مصر میں دو ہزار گیارہ کے انقلاب کی چوتھی سالگرہ پر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں اور دھماکوں سے گیارہ افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پچیس جنوی دو ہزار گیارہ میں سیاسی اور سماجی اصلاحات کے لیے عوامی مظاہروں کے باعث صدر حسنی مبارک کو مستعفی ہونا پڑا تھا۔

(جاری ہے)

انقلاب کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت قاہرہ میں صدر عبدالفتاح السیسی کے حامیوں نے تحریر اسکوائر پر جشن منایا۔اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے باوجود اخوان المسلمون کے سیکڑوں کارکن پہنچ گئے اور صدر السیسی کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فوج کی فائرنگ اور شیلنگ سے نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسکندریہ اور دیگر شہروں میں اخوان المسلمون اور دیگر اسلامی جماعتوں کے احتجاج کے دوران سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں مزید دو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :