نوشہرہ، اکبرپورہ سعید آباد کھنڈر میں بارات میں فائرنگ، بارہویں جماعت کاطالبعلم جاں بحق ،ایک نوجوان زخمی ہوگیا
اتوار 25 جنوری 2015 22:01
نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) اکبرپورہ سعید آباد کھنڈر میں بارات میں فائرنگ، بارہویں جماعت کاطالبعلم جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ہلاک ہونے والے نوجوان کو پبی اور زخمی کو ایل ار ایچ پشاورمنتقل کردیاگیا۔ شادی ماتم میں بدل گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
(جاری ہے)
شاہ زیب ولد حسن گل ساکن سعید آبادکھنڈرنے زخمی حالت میں بتایا کہ ان کے محلے میں نعمان ولد اختر گل ساکن سعیدآباد کھنڈر کی شادی کی بارات جارہی تھی اور بارات جب سسرالیوں کے گھر کے قریب پہنچ تو باراتیوں نے فائرنگ شروع کردی۔
جس سے میں اور میرا ساتھی برہان اللہ ولد محمد نواز ساکن سعید اباد کھنڈر لگ کرشدید زخمی ہوگئے برہان اللہ راستے میں دم توڑ دیا۔ اور شاہ زیب کو ایل ار ایچ پشاورمنتقل کردیاگیا۔ برہان اللہ کے والد محمد نواز کے مطابق اس کا بیٹا اکبرپور ہائیر سیکنڈری سکول میں بارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔پڑوسی کی شادی میں شریک تھاکہ لقمہ اجل بن گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.