وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات، ملک میں پاور سپلائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا
اتوار 25 جنوری 2015 23:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25جنوری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اتوار کی شب یہاں ملاقات کی اور انہیں گزشتہ رات ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے تناظر میں ملک میں پاور سپلائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر بتایا کہ سسٹم کو بتدریج معمول کی طرف واپس لایا جارہا ہے، تین پلانٹس کو قومی گریڈ سے منسلک کر دیا گیا اور چند گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر سسٹم بحال ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ بجلی کی فراہمی میں تعطل گزشتہ 10روز میں ہونے والے تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے ہوئی ہے جن میں سے 2واقعات گزشتہ دو راتوں میں ہوئے اور جعمہ کی رات ہونے والا حملہ گیس پائپ لائن پر ہوا جسے اوگرا نے 13گھنٹوں بعد بحال کیا۔(جاری ہے)
وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں بجلی کا تعطل ترسیلی نظام میں کسی خرابی کی وجہ سے نہیں ہوا۔
وفاقی وزیر پانی و بجلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ گزشتہ رات اوچ میں ٹرانسمیشن لائن کو دھماکہ سے اڑا دیا گیا جس کے باعث گڈو پاور پلانٹ ٹریپ کر گیا جو بریک ڈاؤن کا باعث بنا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے وفاقی وزارت پانی و بجلی اور متعلقہ صوبائی حکام کو ہدایت کی کہ بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوڈشیڈنگ کو کم کرنے کیلئے بجلی کی پیداوار بڑھانے کیلئے کام کر رہی ہے اور تمام متعلقہ حکام مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.