پنجاب، بالائی سندھ کے میدانی دھند کی لپیٹ میں، اسلام آباد میں بارش کا امکان

پیر 26 جنوری 2015 10:38

پنجاب، بالائی سندھ کے میدانی دھند کی لپیٹ میں، اسلام آباد میں بارش ..

لاہور/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقے ایک بار پھر دھند کی لپیٹ میں آگئے ، محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، گلگت بلتستان سمیت چند ایک مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر دھند چھا گئی ، لاہور سمیت مختلف شہروں میں دھند نے ڈیرے ڈالے رکھے ہیں ۔

گزشتہ 12 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ، مالا کنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے کم درجہ حرارت منفی سات سنٹی گریڈ مالم جبہ میں ریکارڈ کیا گیا ۔ کالام میں درجہ حرارت منفی6 ، سکردو منفی چار ، کوئٹہ منفی تین اور مری میں منفی دو رہا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو لاہور، گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور اور سکھر ڈویژن میں صبح اور رات کو دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

مالاکنڈ، ہزارہ ، پشاور ، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔ ملتان میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور مطلع آبر الود رہے گا ۔ شہر اور گردونواح میں صبح کے وقت دھند کے بادل چھائے رہے تاہم اب آسمان میں بادلوں نے ڈھیرے ڈال لیے جس سے سردی کی لہر برقرار ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت اٹھ اعشاریہ پانچ جبکہ زیادہ سے زیادہ سولہ سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔ ہوا میں نمی کا تناسب ترانوے فیصد ہے موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آسمان پر بادل چھائے رہیں گے لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں۔

متعلقہ عنوان :