بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریب، باراک اوباما مہمان خصوصی ہیں

پیر 26 جنوری 2015 10:41

بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریب، باراک اوباما مہمان خصوصی ہیں

دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جنوری2015ء) امریکی صدر باراک اوباما بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہیں ، بھارتی میڈیا کے مطابق خراب موسم کے باعث ائیر فورس فلائی پاسٹ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ باراک اوباما اہلیہ مشعل اوباما کے ساتھ یوم جمہوریہ کی پریڈ دیکھنے پہنچے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا ۔

زمین سے فضا میں مار کرنے والے میڈیم رینج میزائل ریڈار پر نظر آنے والے ہتھیار لانگ رینج کے جدید ایم آئی جی ٹو نائن کے جنگی جہاز پہلی بار پریڈ کا حصہ ہیں۔ آرمی ،نیوی اور ائیر فورس میں ڈیوٹی کرتی خواتین بھی پریڈ میں شریک ہیں۔ناری شکتی تھیم کے تحت وزیر اعظم کی مہم بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ یوم جمہوریت کے فلوٹس میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

سیون لئیر سیکورٹی انتظامات کے تحت دہلی کے داخلی اور خارجی راستے مکمل بند جبکہ چار سو کلومیٹر کا علاقہ نو فلائی زون قرار دے دیا گیا ہے ۔

پانچ سو امریکی سیکرٹ سروس ایجنٹس اور پچاس ہزار سیکورٹی اہلکار ہائی الرٹ ہیں ۔ پانچ سو اہلکار راج پاتھ میں لوگوں کے درمیان الرٹ ہیں ۔ پریڈ کے بعد امریکی صدر پرناب مکھرجی کانگریس رہنماؤں ، سونیا گاندھی ، راہول گاندھی ، سابق وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کریں گے ۔ باراک اوباما تاج محل ہوٹل میں بھارت امریکا سی ای او فورم میٹنگ میں شریک ہونگے ، تجارتی وفود سے ملاقاتیں بھی اوباما کے آج کے شیڈول میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :