پولیس موبائل حادثہ، تین اہلکار جاں بحق تین زخمی

پیر 26 جنوری 2015 11:02

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سپر ہائی وے پر پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے اور تین زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل تیز رفتاری کے ساتھ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ اس کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی پولیس موبائل ایس پی گھوٹلی کے اسکواڈ ا حصہ تھی جو کہ کراچی آر ہے تھے۔ میتوں اور زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :