ایک ولن کو بھارتی فلم فیئر بیسٹ میوزک ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا گیا

پیر 26 جنوری 2015 11:22

ایک ولن کو بھارتی فلم فیئر بیسٹ میوزک ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا گیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پاکستانی مشہور بینڈ سوچ کو بھارتی فلم فیئر بیسٹ میوزک ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا گیا۔پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت میں جہاں اضافہ تو وہیں ان کی صلاحیتوں کو بھی سراہا جارہاہے،پاکستانی بینڈ سوچ کو فلم ایک ولن میں اپنی آواز کا جادو جگانے اور ڈیبیو میوزک ڈائریکٹر کی حیثیت سے بیسٹ میوزک کیٹیگری کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں سوچ بینڈ کے عدنان دھول اور ربی احمد نے آواری گانے میں آواز کے جوہر دکھائے،،جسے ملی بھرپور پزیرائی، اس سے پہلے بھی سوچ بینڈ بھارتی فلموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھاچکے ہیں،سوچ بینڈ نے متھن اور انکت تیواری کے ساتھ فلم کا میوزک دیا،اس سے پہلے سوچ بینڈ کو فلم ایک ولن کی موسیقی ترتیب دینے پر بیسٹ میوزک اسکرین ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :