امریکن سنائپر کا ایک سو آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ باکس آفس پر پہلا نمبر

پیر 26 جنوری 2015 11:26

امریکن سنائپر کا ایک سو آٹھ ملین ڈالر کے ساتھ باکس آفس پر پہلا نمبر

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) امریکی نشانہ باز پر بنی فلم امریکن سنائپرایک سو آٹھ ملین ڈالر کی کمائی کے ساتھ باکس آفس پر سب سے آگے ہے۔ دوسرے نمبر پر فیملی کامیڈی فلم پیڈنگٹن ہے۔ امریکی سنائپر ایسے نشانہ باز کی کہانی ہے جو عراق اور افغانستان میں جنگ کے دوران اپنی مہارت دکھاتا ہے۔

(جاری ہے)

سنائپر ایک بچے کا باپ ہوتا ہے اور دوران جنگ کئی بار اسے انسانی جذبات کو ہلا دینے والے حالات واقعات کا سامنا کرنا پڑتاہے۔

ایکشن، جذبات اور سسپنس سے بھرپور فلم ہالی وڈ باکس آفس پر 108 ملین ڈالر کے ساتھ راج کر رہی ہے۔ دوسرے نمبر پر فیملی کامیڈی فلم پیڈنگٹن ہے۔ جو سولہ جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنی۔ ایک چھوٹے سے ریچھ کی خوبصورت شرارتوں س سجی فلم 25.5 ملین ڈالر کما چکی ہے۔ باکس آفس پر تیسرا نمبر مزاحیہ فلم دی ویڈنگ رنگر کا ہے۔ جو اب تک چوبیس ملین ڈالر سمیٹ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :