ہالی ووڈ فلم ایلین آؤٹ پوسٹ کا نیا ٹریلر

پیر 26 جنوری 2015 11:35

ہالی ووڈ فلم ایلین آؤٹ پوسٹ کا نیا ٹریلر

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ہالی ووڈ فلم ایلین آؤٹ پوسٹ کا نیا ٹریلر تہلکہ مچانے آگیا،فلم 30جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی-، فلم میں طاقتور خلائی مخلوق تباہی مچاتی نظر آئے گی،ہالی ووڈ میں تہلکہ مچانے آرہی ہے سائنس فکشن فلم ایلین آؤٹ پوسٹ،، فلم کا نیا ٹریلر مداحوں کے دلوں پر راج کرنے آگیا،ایکشن سے بھرپوراس فلم میں خلائی مخلوق اور امریکی فورسز کے درمیان جاری جنگ کو عکس بند کیاگیا ہے، دوسرے سیارے سے آئی خطرناک مخلوق زمین پرتباہی مچانے آتی ہے اور زمین پر قبضہ کرنا چاہتی ہے،جدید ہتھیاروں سے لیس خلائی مخلوق کا مقابلہ کرتے دکھائی دیں گے امریکی فورسز کے اہلکار،،جنہں کرنا پڑے گا کئی مشکلات کا سامنا،ایکشن سے بھرپور اس فلم میں کس کی جیت ہوگی کس کے نصیب میں آئے گی ہار اس کیلئے کرنا ہوگا تیس جنوری تک انتظار۔

متعلقہ عنوان :