ہالی وڈ کی نئی فلم”ٹرو اسٹوری“ 10اپریل کو ریلیز ہو گی

پیر 26 جنوری 2015 11:45

ہالی وڈ کی نئی فلم”ٹرو اسٹوری“ 10اپریل کو ریلیز ہو گی

نیویارک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)امریکا میں سالانہ Sundance فلم فیسٹول میں ہالی وڈ کی نئی فلم”ٹرو اسٹوری“ کا پرئمیر منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلمی میلے میں ”ٹرو اسٹوری“ کی اسکرینگ کے لیے فلم کے پروڈیوسر معروف اداکارہ بریڈ پِٹ سمیت فلم کی پوری کاسٹ اور دیگر ہالی وڈ ستاروں نے شرکت کی ۔ فلم کی کہانی ایف بی آئی کو مطلوب ایک ایسے شخص کی ہے جو اپنی بیوی اور تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہے ۔ سنسنی اور ڈرامے سے بھر پور فلم ”ٹرو اسٹوری“10 اپریل سے سینما گھروں میں سجے گی۔