اداکارہ مدیحہ شاہ نے لاہور میں ولیمہ کے لیے انتظامات شروع کروادیئے

پیر 26 جنوری 2015 11:47

اداکارہ مدیحہ شاہ نے لاہور میں ولیمہ کے لیے انتظامات شروع کروادیئے

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) اداکارہ مدیحہ شاہ نے لاہور میں ولیمہ کے لیے انتظامات شروع کروادیئے۔مدیحہ شاہ نے بتایا کہ لاہور میں دعوت ولیمہ کے لیے شادی ہال بک کر لیا گیا ہے اور مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے۔

(جاری ہے)

میں اور میرے شوہر جاوید اقبال تو یہی چاہتے تھے کہ ولیمہ بڑے پیمانے پر ہو لیکن سانحہ پشاور میں بچوں کی شہادت پر ہم نے تقریب مختصر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ہماری فیملیز اور قریبی دوست احباب ہی شریک ہونگے۔

متعلقہ عنوان :