امریکی وزیر خارجہ کا روسی ہم منصب کو ٹیلیفون ‘ روس اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 26 جنوری 2015 12:07

واشنگٹن /ماسکو (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) امریکی وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفونک رابطہ کیاہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ یوکرین میں مداخلت جاری رکھنے پر روس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ جان کیری نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے یوکرین کے تنازعے پر دو ٹوک بات کی اور بتادیا کہ مانتے ہیں کہ یوکرین میں روس کے مفادات ہیں تاہم ماسکو کو ایک خودمختار ملک کے معاملات میں مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔

جان کیری نے یوکرین کے مشرقی علاقے ڈنسٹک میں تازہ لڑائی میں جانی و مالی نقصان پر تشویش کا اظہار کیا۔اور اس امید کا اظہار کیاکہ کیف کے تنازعے پر ماسکو واشنگٹن کا پیغام سمجھ گیا ہوگا۔بیان کے مطابق دونوں وزرا خارجہ نے شام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :