کراچی‘ گبول ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی ، ٹارگٹ کلر گرفتار

پیر 26 جنوری 2015 12:15

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے گبول ٹاون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی گلبرگ چوہدری اسد نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر فیڈرل بی ایریا کے علاقے گبول ٹاون میں ایک گھر پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم نے 7 جنوری کو اسی علاقے میں ایک تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ مقتول تاجر کی والدہ نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملزم کے ان کے ساتھ اختلافات تھے جبکہ ملزم نے مقتول تاجر سے بھتا بھی طلب کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :