مالیاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت کا مقامی ذرائع پر انحصار بڑھ گیا
پیر 26 جنوری 2015 12:15
اسلا م آ با د (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لیے حکومت کا مقامی ذرائع پر انحصار بڑھ گیا ہے۔ جولائی سے نومبر کے دوران مقامی قرضوں میں 469ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مقامی قرضوں کی مجموعی مالیت 11.37ٹریلین روپے تک پہنچ گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مانیٹری پالیسی انفارمیشن کمپینڈیم کے مطابق جون 2014میں مقامی قرضوں کی مجموعی مالیت 10.90ٹریلین روپے تھی جو پانچ ماہ کے دوران بڑھ کر 11.37ٹریلین تک پہنچ گئی۔
قرض گیری کے لیے حکومت کا اسٹیٹ بینک پر انحصار کم ہوا تاہم کمرشل بینکوں پر بڑھ گیا۔حکومت نے پانچ ماہ کے دوران کمرشل بینکوں سے 407 ارب روپے کے قرضے حاصل کیے، اسی دوران مرکزی بینک کو 253ارب روپے کے قرضے لوٹادیے گئے۔ نان بینک ذرائع سے پانچ ماہ کے دوران 315ارب روپے کے قرضے لیے گئے جن میں نیشنل سیونگز سے حاصل کردہ 173 ارب روپے اور دیگر ذرائع سے حاصل کردہ 142 ارب روپے کے قرضے شامل ہیں۔(جاری ہے)
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.