امریکی وزیر خارجہ جان کیری نائیجیریا کے دورے پر پہنچ گئے

پیر 26 جنوری 2015 12:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نائیجیریا کے شہر لاگوس پہنچ گئے۔ جہاں وہ نائیجیرین صدر گڈلک جونتھن سے مذاکرات کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطا بق انہوں نے کچھ روز پہلے سویٹزرلینڈ کے شہر ڈیوس میں عالمی فورم پر نائیجیریا جانے کا اعلان کیا تھا۔ ان کی آمد سے کچھ گھنٹے پہلے شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے شمال مشرقی شہر میڈگوری اور مونوگونو پر دھاوا بول کر متعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :