نئی دہلی ،یوم جمہوریہ کی تقریب ،مرکزی سٹیج بلٹ پروف شیشے کا تیار کیا گیا

پیر 26 جنوری 2015 12:19

نئی دہلی ،یوم جمہوریہ کی تقریب ،مرکزی سٹیج بلٹ پروف شیشے کا تیار کیا ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) بھارت کی یوم جمہوریہ کی تقریب میں مرکزی سٹیج بلٹ پروف شیشے کا تیار کیا گیا ،سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ،امریکی صدر باراک اوباما تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز بھارت میں یوم جمہوریہ کی تقریب نئی دہلی میں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کی گئی جس میں تقریب کے مہمان خصوصی امریکی صدر تھے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی امریکی صدر کا تقریب میں آمد کے موقع پر استقبال کیا ۔اس موقع پر عوام کی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔امریکی صدر باراک اوباما کے لئے مرکزی سٹیج بلٹ پروف شیشے کا تیار کیا گیا ۔امریکی صدر نے سٹیج پر جاکر عوام کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔تقریب کے آغاز میں امریکی صدر باراک اوباما کو 31توپوں کی سلامی دی گئی

متعلقہ عنوان :