Live Updates

دہشت گردی کو کچلنے کے اجتماعی فیصلے بار آور ثابت ہو رہے ہیں ، شہباز شریف

پیر 26 جنوری 2015 12:19

دہشت گردی کو کچلنے کے اجتماعی فیصلے بار آور ثابت ہو رہے ہیں ، شہباز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو کچلنے کے اجتماعی فیصلے بار آور ثابت ہو رہے ہیں۔ اس جنگ میں آخری جیت پاکستان کی ہو گی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کے اسکول میں بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔معصوم بچوں کے لہو کے طفیل قوم دہشت گردوں کیخلاف یک جان ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں جیت پاکستان کی ہو گی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :