ڈیرہ بگٹی، کالی کھانسی کی وباء شدت اختیار کر گئی،مزید3 بچے جاں بحق ہوگئے

پیر 26 جنوری 2015 12:20

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ڈیرہ بگٹی میں کالی کھانسی کی وباء پھوٹ پڑی ،مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے متعدد علاقوں میں کالی کھانسی کی وباء شدت اختیار کر گئے جس کے نتیجے میں مزید 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں بچوں کی عمریں 9 سے14 سال ہے ۔