بنوں میرانشاہ روڈ پر کرفیو نافذ،تمام تعلیمی اور کاروباری مراکز بند،علاقے میں خوف و ہراس

پیر 26 جنوری 2015 12:22

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) بنوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنوں میرانشاہ روڈ کو بند کر کے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کر دیا گیا جبکہ تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہوگئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز میرانشاہ بنوں روڈ پر سکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذ کر دیا گیا جس کے بعد تمام تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند کر دیئے گئے جس کی وجہ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،ادھر سکیورٹی اداروں کے مطابق سکیورٹی صورت حال اور علاقے کی کلیئرنس کے بعد علاقے میں کرفیو اٹھا لیا جائیگا

متعلقہ عنوان :