مردا ن،سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن،3 دہشت گرد ہلاک ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

پیر 26 جنوری 2015 12:27

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) مردان میں سکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ،3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روزمردان کے علاقے کاٹلنگ اور شموزئی میں سکیورٹی فورسز نے حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا ۔ جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :