Live Updates

تحریک انصاف کے استعفے منظور نہیں کیے،اراکین کو ذاتی طور پر پیش ہونا ہوگا، شرجیل میمن

پیر 26 جنوری 2015 12:29

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفےٰ منظور نہیں ہوئے ، ان ارکان کی ذاتی موجودگی کے بعد سپیکر استعفےٰ کا فیصلہ کریں گے۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفےٰ منظور نہیں ہوئے۔

استعفے ابھی سپیکر کے پاس ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پی ٹی آئی کے ارکان کی ذاتی موجودگی کے بعد استعفےٰ کا فیصلہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ گنے کی قیمت کو مسئلہ نہ بنایا جائے۔ ملز مالکان کو 182 روپے فی من گنے کی قیمت کے نوٹیفکیشن بھیج دیئے ہیں۔ ملز مالکان سے مقررہ قیمیت پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔ ہم آج بھی کاشکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں ، وہ ہمارے ووٹر ہیں جو لوگ گنے کی قیمت پر سیاست چمکا رہے ہیں وہ اس سے باز رہیں۔ چینی پر کچھ سبسڈی وفاقی حکوت دیتی تھی جو اب بند ہو گئی ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :