آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ریزرو پولیس میں بھرتیاں‘ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا سیلاب امڈ آیا

پیر 26 جنوری 2015 12:44

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ریزرو پولیس میں بھرتیاں‘ تعلیم یافتہ نوجوانوں کا سیلاب امڈ آیا‘سفارشی بھرتی کے خواہش مندلمبی تان کر سو گئے جبکہ جن کا سوائے اللہ کے کوئی نہیں وہ بھی بھرتی ہونے کیلئے کود پڑے-تفصیلات کے مطابق ضلع باغ میں ریزرو پولیس میں بھرتی کیلئے تعلیم یافتہ نوجوان کا ایک سیلاب امڈ آیا ہے -بتایا گیا ہے کہ 5 فروری تک فارم جمع ہوں گے چند دنوں سے ایس پی آفس میں فارم لینے اور جمع کروانے والے امیدواروں کا بے تحاشا رش لگا ہوا ہے-گزشتہ کچھ عرصہ سے ضلع باغ میں مختلف اداروں میں ہونے والی بھرتیوں میں جس انداز سے میرٹ کی پامالی کی گئی ہے اس لحاظ سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ کیا یہ بھرتیاں بھی میرٹ پر ہوں گی یا پولیس پیکج بھی تعلیمی پیکج‘ہیلتھ پیکج‘ یونیورسٹی پیکج اور قراء حضرات پیکج کے بہانے موجودہ حکومتی لوگوں کے عزیز واقارب کیلئے ہو گا-ادھر عوامی حلقوں خصوصا پسی ہوئی پسماندہ برادریوں کے لوگوں اور اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں نے آئی جی آزاد کشمیر‘ چیف سیکرٹری اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان بھرتیوں میں سلیکشن کمیٹی کے ممبران کا چناؤ دیگر اضلاع سے کریں اس کے ساتھ آئی جی پولیس اور چیف سیکرٹری ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ وہ ان بھرتیوں پر اپنی نظریں مرکوز رکھیں تاکہ سفارشیوں کی بجائے حقداروں کو ان کا مل سکے-گزشتہ عرصہ میں ضلع میں مختلف محکموں میں ہونے والی بھرتیوں میں صرف ایک برادری کو نوازا گیا ہے جس کی وجہ سے اس لحاظ سے ضلع باغ برادری ازم کے فروغ کیلئے آزاد کشمیر کا نمبر ون ضلع بن چکا ہے جس کاخمیازہ برادری ازم کو فروغ دینے والوں کو ایک دن بھگتنا پڑے گا-