ضلع باغ کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار سابق وزیر کرنل(ر)نسیم ہیں‘تجزیہ نگار

پیر 26 جنوری 2015 12:44

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء)آزاد کشمیر ضلع باغ میں ہونے والی موجودہ لوٹ کھسوٹ‘ میرٹ کی پامالی‘ اقربا پروری‘ خالصہ جات پر قبضے‘انتظامیہ کو یرغمال بنانا اور من پسند افراد کو تعینات کرنے کے زیادہ ذمہ دار سابق وزیر تعمیرات کرنل (ر) راجہ نسیم خان جو اندر سے قمرالزمان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں- ان کے ساتھ ان کی وہ دو نمبر ٹیم ہے جس نے الیکشن کے دوران انہیں کہا کہ آپ دس ہزار کی لیڈ سے جیتیں گے آج وہی ٹیم راجہ حفیظ اوردیگر کے ساتھ ہے-سابق وزیر کو اس بات کا بخوبی علم ہے جب الیکشن سے چار دن قبل اس وقت کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کفل گڑھ راجہ شفاعت کے گھر مسلم کانفرنسی امیدوار کو کرنل نسیم کے حق میں دستبردار کرانے کیلئے صبح فجر تک کرنل نسیم کا انتظار کرتے رہے جب وزیراعظم کو معلوم ہوا کہ کرنل نسیم نہ یاسین کے حق میں دستبردار ہونا چاہتے ہیں اور نہ ہی وہ اس کی دستبرداری چاہتے ہیں کیونکہ کرنل نسیم کو خدشہ تھا کہ اگر یاسین میرے حق میں دستبردار ہوئے تو ان کے ووٹر اندرونی طور پر عبدالرشید ترابی کا ساتھ دے گی جس سے ترابی جیت سکتے ہیں حالانکہ ایسا ممکن نہ تھاان کی آزاد امیدوار الیکشن لڑنا ضد‘ ہٹ دھرمی تھی-وسطی باغ سمیت ان کے ماضی میں بے شمار منصوبہ جات پر قمرالزمان کی تختیاں اب تک کرنل نسیم کی خاموشی کیا ظاہر کر رہی ہے-کرنل نسیم اصل میں اندر سے قمرالزمان خان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں -ایک بار کرنل نسیم نے کہا تھا کہ راجپوتوں کو کسی صورت نہیں جیتنے دوں گا اور آخر کار ایسا ہی ہوا نہ وہ خود جیت سکے اور نہ ہی عبدالرشید ترابی کو جیتنے دیا-انتخابات کے بعد نارمہ برادری کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ کرنل نسیم ہمارے ساتھ ہاتھ کر گئے- اب نارمہ برادری کرنل نسیم کی پالیسیوں سے ہوشیار ہو چکی ہے جس کا جواب آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے دیا جائے گا-