پولیس نے کارروائی کرکے بھتہ خوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

گبول ٹاؤن میں پولیس کی کارروائی ، ٹارگٹ کلر گرفتار

پیر 26 جنوری 2015 12:52

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) صوبائی دارالحکومت کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرکے بھتہ خوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں مطلوب بھتہ خور، آرزوکی موجود گی کی اطلاع ملی جس پر پولیس نے کارزوائی کرکے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔دوسری جانب ایس پی گلبرگ چوہدری اسد نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر فیڈرل بی ایریا کے علاقے گبول ٹاؤن میں ایک گھر پر چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم نے 7 جنوری کو اسی علاقے میں ایک تاجر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔ مقتول تاجر کی والدہ نے ملزم کی شناخت کرتے ہوئے کہا کہ کہ ملزم کے ان کے ساتھ اختلافات تھے جبکہ ملزم نے مقتول تاجر سے بھتا بھی طلب کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :