افغان حکام نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کرلیا

پیر 26 جنوری 2015 12:52

قندھار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ماضی میں پاکستان پر الزام لگانے والے افغان حکام نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کرلیا۔ ۔ قندھار میں صحافیوں سے بات چیت میں صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرازق نے طالبان کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پاکستان افغان حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے ، جنرل عبدالرازق نے بتایا کہ کچھ روز پہلے قندھار ایئرپورٹ پر ان کی اور پاکستانی فوجی حکام کی ملاقات ہوئی جو چار سالوں میں افغان اور پاکستانی حکام کی اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات تھی ۔

گزشتہ ہفتے کمانڈر سدرن کمانڈ اور کور کمانڈر پشاور نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :