کوئٹہ میں کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر 300 میٹرک ٹن منشیات نذر آتش

پیر 26 جنوری 2015 12:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) کوئٹہ میں کسٹم کے عالمی دن کے موقع پر 300 میٹرک ٹن منشیات نذر آتش کر دی گئی جن کی مالیات اربوں روپے تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز کوئٹہ میں انٹرنیشنل کسٹم ڈے کے موقع پر 300 میٹرک ٹن منشیات جن میں 3949 کلو چرس‘ 107 کلو ہیروئن سمیت 29 کلو افیون اور مختلف نشتہ آور ادویات کو نذر آتش کر دیا گیا جن کی مالیات اربوں روپے بتائی گئی ہے کوئٹہ کسٹم کے عالمی دن کی تقریب کے موقع پر کمانڈر سدرن جنرل اور کمانڈر لیٰتیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ بھی شامل تھے اس موقع پر کمانڈر سدرن جنرل اک کہنا تھا کہ منشیات کی لعنت پر قابو پانے کیلئے خصوصی نگرانی کی ضرورت ہے بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے پاکستان کسٹم کو ان کامیاب کارروائیوں پر مبارکباد دیتا ہوں اور آئندہ بھی ان سے ان کامیابیون کی امید رکھتا ہوں۔