بھارت کایوم جمہوریہ کوٹلی میں بھی یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا

پیر 26 جنوری 2015 13:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) بھارت کایوم جمہوریہ کوٹلی میں بھی یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا،اس سلسلہ میں احاطہ ڈپٹی کمشنرآفس سے ایک احتجاجی جلوس نکالاگیاجوکچہری ومین روڈسے ہوتاہوا واپس احاطہ ڈی سی آفس پہنچ کراحتجاجی جلسہ کی شکل اختیارکرگیا،دوران جلوس شرکاء نے آزادی کے حق میں اوربھارت کے خلاف پرزورنعرے لگائے،جلوس کی قیادت اورجلوس سے خطاب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکاشف حسین،مرکزی صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب خان،پولیٹکل کوآرڈنیٹرنصیرراٹھور،افسرمال نعیم اختر،برطانیہ کے سیاسی رہنماحسین شہیدسرورایڈووکیٹ،ایس ای فضل کریم کھوکھرنے کیا،مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ امریکی صدرباراک اوبامہ بھارت کے دورہ پرہیں بھارت کے ساتھ وہ معاہدات کررہے ہیں ا سے سلامتی کونسل کامستقل ممبربنانے کابھی عندیہ دے رہے ہیں مگردوسری طرف باراک اوبامہ یہ بات بھی ذہن نشین رکھیں کہ آج بھارت جواپنایوم جمہوریہ بنارہاہے کیااس نے مقبوضہ کشمیرکے عوام کوجمہوری وآئینی حقوق دے رکھے ہیں کیااقوام متحدہ سے 67سال قبل حق خودارادیت کی پاس کی گئی قراردادوں پربھارت عملدرآمدکررہاہے اورکشمیرکے اندر رائے شماری کے لیے رضامندہیں بھارت مقبوضہ کشمیرکے اندر10لاکھ سے زائداپنی فورسزکے ذریعے کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے بھارت جمہوری وآئینی آزادی کاجشن منانے سے پہلے کشمیریوں کاحق دے اپنی افواج مقبوضہ کشمیرسے نکالے لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈریزپرگولہ باریوں کاسلسلہ بندکرے کشمیری حصول آزادی تک جدوجہدجاری رکھیں گے مقررین نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کوروکنابھارت کی خام خیالی ہے حریت قیادت ومقبوضہ کشمیرکی حریت پسندعوام کوسلام پیش کرتے ہیں امریکی صدردہلی کے اندربیٹھ کراس بات کااعلان کریں کہ بھارت کشمیریوں کوان کاحق دے اورمقبوضہ کشمیرکے عوام کواپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کاموقع فراہم کرے ۔

متعلقہ عنوان :