اسلام آباد ہائیکورٹ،سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ملزم ممتاز قادری کیس کی سماعت کل ہوگی
پیر 26 جنوری 2015 13:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ملزم ممتاز قادری کیس کی سماعت کل منگل کے روز ہوگی۔ جسٹس نورالحق این قریشی اور جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل ڈویژن بنچ ملزم کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کرے گا۔
(جاری ہے)
درخواست گزار کے وکیل میاں نذیر احمد‘ ملک محمد رفیق‘ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ خواجہ محمد شریف پر مشتمل وکلاء کا پینل جبکہ وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ملزم ممتاز قادری کی اس وقت کے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اقبال حمیدالرحمن اور جسٹس محمد انور خان کاسی نے اپیل منظور کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے جاری کئے گئے سزائے موت کے حکم نامے کو معطل کردیا تھا اور فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے جبکہ ممتاز قادری کیس کی سماعت تقریباً تین سال کے عرصے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.