کرکٹ ورلڈ کپ :انضمام ، عامر سہیل اور قادر تین بار مین آف دی میچ قرار پائے

پیر 26 جنوری 2015 13:06

کرکٹ ورلڈ کپ :انضمام ، عامر سہیل اور قادر تین بار مین آف دی میچ قرار ..

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) میگا ایونٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے جلوے ، 64 میچوں میں 39 مین ا?ف دی میچ ایوارڈ حاصل کیے ، کرکٹ ورلڈ کپ پہلی بار 1975 میں کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے بھی شرکت کی۔ 1975 سے 2011 تک کے 10 ورلڈ کپس میں پاکستان کی نمائندگی رہی ہے۔ پاکستان نے مجموعی طور پر 64 میچ کھیلے جن میں سے 36 میچوں میں فتح ہوئی اور 39 میچوں میں مین آف دی میچ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی عبدالقادر ، عامر سہیل اور انضمام الحق 3 ، 3 دفعہ مین ا?ف دی میچ حاصل کر کے سر فہرست ہیں۔ عمران خان ، جاوید میاں داد ، وسیم اکرم ، محمد یوسف ، ظہیر عباس ، مشتاق احمد ، سلیم ملک ، شاہد آفریدی اور عمر اکمل نے 2،2 دفعہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ایک ایک بار یہ اعزاز حاصل کرنے والوں میں سرفراز نواز ، سعید انور ، وقار یونس ، اظہر محمود ، آصف اقبال ، محسن خان ، صادق محمد ، سلیم یوسف ، محمد حفیظ ، شعیب اختر ، عمران نذیر اور عمر گل شامل ہیں۔