پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے پیش کی جانے والی شرائط حقیقی نہیں، چیئرمین کرکٹ آپریشن بنگلہ دیش

پیر 26 جنوری 2015 13:06

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے پیش کی جانے والی شرائط حقیقی ..

ڈھاکہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے چیئرمین کرکٹ آپریشن نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کیلئے پیش کی جانے والی شرائط حقیقی نہیں ہیں ، کرکٹ تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ ٹورز کیلئے ایسی شرائط پیش کی جائیں ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کی جانب سے ٹورز کے حوالے سے شرائط پر بات کرتے ہوئے نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے کرکٹ بوڈز کو مسائل کے حل کیلئے درمیانی راستہ تلاش کرنا چاہیے امید ہے پاکستان ٹیم دورہ بنگلہ دیش شیڈول کے مطابق اپریل مئی میں کرے گی ۔

نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں ایگزیکٹو اجلاس کے موقع پر دونوں کرکٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات بھی متوقع ہے جس میں اس حوالے سے بات چیت کی جائے گی اور پاکستانی بورڈز کو دورہ کیلئے قائل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جو شرائط پیش کی ہیں ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ ماضی میں ایسی مثال نہیں ملتی کہ کسی بورڈز نے ٹور میچ کی آمدنی کا نصف حصہ مانگا ہو دونوں ملکوں کو مل کر اس حوالے سے کوئی درمیانی راستہ تلاش کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :