حکمران جما عت کی مرکزی و صوبائی قیادت مجھ سے ہر اہم مشورہ کرنے کے علا وہ اعلی سطحی اجلاس میں بھی مدعو کرتی ہے، رانا ثناء اللہ کا انکشا ف
پیر 26 جنوری 2015 13:06
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے انکشا ف کیا ہے کہ صوبائی وزیر قانون نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و صوبائی قیادت ان سے ہر اہم مشورہ کرنے کیساتھ ساتھ اعلی سطحی اجلاس میں بھی مدعو کرتی ہے اور میرے رائے پر عمل بھی کیا جاتا ہے۔ یہ بات انہو ں نے فیصل آباد کے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سمجھتی ہے کہ رانا ثناء اللہ کی پارٹی کیلئے بے پناہ خدمات ہیں جبکہ بعض وزراء حکومت میں ایسے بھی ہیں جن کے احکامات پر کئی کئی ماہ تک ان کا ماتحت عملہ عملدرآمد نہیں کرتا اور نہ ہی عوام ایسے وزراء اور ان کے محکموں سے واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جسے چاہے عزت دے یہ اس کی دین ہے۔(جاری ہے)
کچھ لوگ پارٹی کے ایم این اے‘ ایم پی اے ہوتے ہوئے بھی کوئی حیثیت حاصل نہیں کرپاتے اور اگر وزیر بھی بن جائیں تو اپنی بات نہیں منواسکتے لیکن رانا ثناء اللہ اپنی بات منوانا جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال قبل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد نے میری رکنیت ختم کرکے میرا نہیں بلکہ اپنا نقصان کیا ہے اور وہ کروڑوں روپے کے حکومتی فنڈ سے محروم ہوگئے جبکہ میں نے مختلف بار ایسوسی ایشنوں اور لاہور بار ایسوسی ایشن کو بھی وزیراعلی کی طرف سے ایک کروڑ روپے کے فنڈ لے کر دئیے ہیں لیکن فیصل آباد بار ایسوسی ایشن میری رکنیت ختم کرنے کی وجہ سے اس فنڈ سے محروم ہوگئی ہے۔ انہوں نے فیصل آباد کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا یہ تیسرا بڑا شہر ہے مگر اس شہر کی تعمیرو ترقی اور دیگر سہولیات جو میسر ہونی چاہئے تھیں وہ حاصل نہیں ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ایکسپریس وے 6 ارب روپے سے تعمیر ہورہا ہے۔ ہماری حکومت اسے جلداز جلد مکمل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ میں فیصل آباد کیلئے کچھ کرجاؤں۔ میڈیا اور وکلاء کیلئے کچھ کرنا چاہتا تھا مگر دونوں اداروں کی کارکردگی سے مایوس ہوں۔ یہ دونوں ادارے اپنی کارکردگی پر توجہ دیں تاکہ قانونی اور دیگر مراعات کے علاوہ فیصل آباد پریس کلب کیلئے بھی خصوصی گرانٹ جاری کرائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نواز شریف بہت جلد فیصل آباد میں ایک اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کریں گے۔ اس سلسلے میں موٹروے کے قریب اراضی حاصل کرلی گئی ہے اور مزیدکئی میگا پراجیکٹس پر بھی کام شروع کیا جارہا ہے۔ تقریب میں سینئر صحافیوں اور پریس کلب کے عہدیداران جن میں شاہد علی‘ جی اے تنویر‘ مقبول احمد لودھی اور فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا حبیب الرحمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.