پیپلزپارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں

پارٹی کے پیٹرن انچیف بلاول بھٹو زرداری ہوں گے

پیر 26 جنوری 2015 13:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) پیپلزپارٹی نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہیں پیپلزپارٹی کے پیٹرن انچیف بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیں جس کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلزپارٹی کے پیٹرن انچیف منتخب ہوئے جبکہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری اور قمر زمان قائرہ سیکرٹری اطلاعات ہوں گے۔