بدعنوانی کے پرانے کیسزپر تحقیقات کا عمل تیز کردیا گیا ،ڈی جی نیب سندھ

پیر 26 جنوری 2015 13:09

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) ڈی جی نیب سندھ کرنل ریٹائرڈ سراج نعیم نے کہا ہے کہ صوبے میں بدعنوانی سے متعلق پرانے کیسزپر تحقیقات کا عمل تیز کردیا گیا ہے اوراس حوالے سے متعدد کیسز کے ریفرنس عدالتوں میں جمع بھی کرائے گئے ہیں۔رواں سال نیب کی کارکردگی میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے ڈی جی نیب سندھ کرنل ریٹائرڈ سراج نعیم نے بتایا کہ صوبے کا ایڈمنسٹریشن کا انفراسٹکریچر تباہ حال ہے۔

اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمیں صرف کاغذوں پر موجود ہیں۔دوسری طرف سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے۔چار بڑے اسکینڈل ٹڈاپ،این آئی سی ایل اور ترقیاتی اسکیموں پر تحقیقات کی جاری ہیں اور 2ماہ میں کیسز کے ریفرنسز داخل کردیے جائینگے۔

(جاری ہے)

قبضہ مافیا اور دیگر کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے میکینزم تیار کرلیا گیاہے۔ واٹر ٹینکر مافیہ،لینڈ مافیہ کے حوالے سے کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب سندھ کے ڈی جی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے ساتھ ہی انتظامی امور پر توجہ دی گئی ہے اور زیر التواء کے شکار کیسز کی تحقیقات کو تیزرفتاری سے مکمل کیاگیا ہے۔ کوئی سیاسی دباو نہیں ہیں۔ حکومت کا تعاون ہے،اسٹیک ہولڈرز سے اور سی ایم سے ملاقات ہوئی ہے۔نیب ہیڈکواٹرز سے بھی انکوئریز جلد مکمل کرنے کی سخت ہدایات ہیں۔ گذشتہ سال 374انکوائریز کی گئیں اور سرکاری خزانے میں ساڑھے بارہ ارب روپے جمع کرائے گئے۔ نیب میں ایک مقدمے کی تحقیقات مکمل ہونے میں 8سے 10ماہ کا عرصہ لگتاہے اور رواں سال سومقدمات عدالتوں میں بھیجے جائینگے، جس سے کرپشن میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گئی۔

متعلقہ عنوان :