آسٹریا کے برف پوش پہاڑوں پر سکئینگ ریس کے دلچسپ اور حیرت انگیز مقابلے

پیر 26 جنوری 2015 13:11

آسٹریا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) آسٹریا کے برف پوش پہاڑوں پر سکئینگ ریس کے دلچسپ اور حیرت انگیز مقابلے ہوئے ، سلوانیا اور سالز برگ کے سکئیرز نے فتح سمیٹ لی۔ آسٹریا کے یخ بستہ اور برف پوش پہاڑوں پر لہو گرما دینے والے سکئینگ کے مقابلے ہوئے۔ ارزٹرافی میں سالانہ سکئینگ کا گیارہواں ایڈیشن منعقد ہوا۔ آسٹریا کی نیشنل سکئینگ ٹیم نے ماوٴنٹین ورلڈ چیمپئن شپ سے پہلے کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سکئیرز نے پہاڑی چوٹیوں پر چڑھائی کے بعد سکئینگ کے جوہر دکھائے۔ ایلیٹ مینز ریس سلوانیا کے نیک کوہر نے چوٹیوں کو عبور کر کے زبردست پرفارمنس دکھائی۔ وہ میزبان ملک آسٹریا کے ارمن کو چند سیکنڈز کے فرق سے مات دیکر سرفہرست رہے۔ ایونٹ میں آسٹریا ہی کے ٹام ویلنر کی تیسری پوزیشن رہی۔ خواتین ایلیٹ ریس میں سالزبرگ کی میشیلا ایس نے سب سے پہلے فنشنگ لائن عبور کی۔ سکیئرز نے مقابلے کے دوران آٹریا کی یخ بستہ اور برف پوش پہاڑیوں پر بہترین پرفارمنس دکھا کر شائقین کی داد حاصل کی۔