چھٹا سالانہ جلسہ میلاد مصطفی کل میرپور میں ہو گا

پیر 26 جنوری 2015 13:15

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) چھٹا سالانہ جلسہ میلاد مصطفی کل27جنوری بروز منگل بعد از نماز عشاء پرانی ہٹیاں میرپور شہر کے مقامی شادی ہال میں زیرا ہتمام حاجی محمد یونس چوہدری آف بلاہ انتہائی عقیدت واحترام سے منعقد ہو رہا ہے ۔خصوصی خطاب پنجاب کے نامور خطیب مخدوم جعفر قریشی آف ملتان کا ہو گا صدارت بزرگ عالم دین مولانا محمد بشیر مصطفوی کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ مہمانوں میں چوہدری ریاض عالم ایڈووکیٹ صدر تحریک ناموس رسالت ،سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری محمد منشاء ،حاجی شوکت محمود اور صدر میاں محمد بخش سوسائٹی کے ڈی چوہدری کے علاوہ دیگر علماء کرام علامہ احسان رضوی،پروفیسر محمود احمد مجددی اور حافظ فاروق احمد ہونگے۔بارگاہ رسالت میں ہدیہ نعت افضل مزمل بورے والا ملتان،صاحبزادہ احمد نعمان فاروقی،آیان انور قادری اور دیگر پیش کریں گے جبکہ نقابت کے فرائض مولانا حامد کمال سرانجام دیں گے آخر میں لنگر کی تقسیم کاا اہتمام کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :