معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے‘ شہباز شریف

پیر 26 جنوری 2015 13:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت پاکستان کی ہو گی اور معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایوان وزیر اعلی لاہور میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں اور مقامی رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰشہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں نے پشاور کے اسکول پر حملہ کرکے بدترین بربریت کا مظاہرہ کیا لیکن ان معصوم بچوں کا لہو رنگ لے آیا ہے اور ان کی قربانی کے طفیل قوم دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کچلنے کے لیے کئے گئے اجتماعی فیصلوں سے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں۔ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے درندے عبرتناک سزا سے نہیں بچ سکیں گے، اس جنگ میں آخری جیت پاکستان کی ہو گی۔